مہاراشٹر میں اہم بلدیاتی الیکشن کے نتائج میں شیوسینا اور بی جے پی کے
فیصلہ کن برتری حاصل ہونے سے دونوں پارٹیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور
دونوں کے دفاتر کے باہر کارکنوں نے خوشی کا اظہار میں ڈھول بجائے اور آتش
بازی چھوڑی۔
ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں
شیوسینا نے سبقت حاصل کرلی ہے لیکن بی جے پی بھی اس سے زیادہ پیچھے نہیں ہے۔مرکزی سرکار اور ریاستی سرکار میں اقتدار میں ساجھیدار دونوں پارٹیوں نے
بلدیاتی چناؤ الگ الگ لڑا ہے، 227 رکنی بی ایم سی کے چناؤ میں 225 سیٹوں کے
نتائج آچکے ہیں جن میں شیوسینا 84 اور بی جے پی 80 سیٹیں جیت چکی ہے۔